پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چار سے پانچ روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید ریلیف دینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔یاد رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے