بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7عسکریت پسند ہلاک،سیکورٹی ذرائع

خاران (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ خاران کے علاقے لجے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 7 افراد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہہلاک افراد خاران اور لجے میں خودکش حملوں سمیت مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ بھتہ خوری، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث رہے۔ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران جنگی سامان، 2 گاڑیاں اور ایک موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی۔کارروائی کے دوران متعدد ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کردیئے گئے۔سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں عسکریت پسندی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں