کوئٹہ سے پشاور کیلئے ٹرین سروس ٹرین ٹریک مرمت کے بعد بحا ل کر دی گئی ،ریلوے حکام

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے ٹرین سروس 2 روز معطل رہنے کے بعد بحال کردی گئی۔ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی۔ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس آج شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔ ٹرین سروس ریلوے ٹریک کی مرمت کی وجہ سے 14 اور 15 اگست کو روکی گئی تھی جو آج بحال ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں