بوستان میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

بوستان ( معین خان) نیو کلی بوستان میں پانئیزئی قبیلے کے دو خاندانوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جو ہاتھا پائی سے بڑھ کر فائرنگ کے تبادلے میں تبدیل ہو گیا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ بوستان کے ایس ایچ او پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی عبدالرحمن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ علاقے میں صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں