قلات، رودینجو کے قریب سڑک کنارے بم دھماکہ، فورسز کی گاڑیاں اور اہلکار محفوظ

قلات( نمائندہ انتخاب) رودینجو کے قریب سڑک کنارے بم دھماکہ،دھماکہ کے وقت پولیس کی تین گاڑیاں، جن میں ایک کوئیک رسپانس فورس (QRF) اور دو انسداد دہشت گردی فورس (ATF) کی گاڑیاں ، اسکواڈ ڈیوٹی کے لیے قلات سے بینچہ کی جانب جارہے تھے قلات پولیس کے مطابق گاڑیاں رودینجو کے علاقے میں پہنچنے پر قافلے کے قریب سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم (IED) دھماکے سے پھٹ گیا، ۔تاہم دھماکے میں تمام تینوں گاڑیاں اور اہلکار محفوظ رہے۔ ۔بعد ازاں ایک اے ٹی ایف گاڑی واپس قلات روانہ ہوگئی جبکہ ایک کیو آر ایف اور ایک اے ٹی ایف گاڑی بینچہ کی جانب اپنے سفر پر روانہ رہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں