دہشت گردوں سے صرف اتنا کہنا ہے کہ اگر تمہیں جنگ کا اتنا ہی شوق ہے تو آؤں پھر سے شروع کرتے ہیں، سرفراز بگٹی
وزیراعلی سرفراز بگٹی نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں سے صرف اتنا کہنا ہے کہ اگر تمہیں جنگ کا اتنا ہی شوق ہے تو آو پھر سے شروع کرتے ہیں میدان بھی یہی ہے، ہم بھی یہی ہیں پھر وقت اور تاریخ خود فیصلہ کر دیں گے کہ کون ہارا اور کون جیتا۔ وزیراعلی نے لکھا کہ ہم حق پر کھڑے ہیں، اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اپنے بلوچستان اور اپنے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں نہ ہمارے حوصلے ٹوٹیں گے، نہ ہمارے قدم پیچھے ہٹیں گے۔مزید لکھا کہ یہ سرزمین ہماری ہے، اس کا امن ہماری ذمہ داری ہے، اور اس کے لیے آخری حد تک کھڑے رہیں گے ۔فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے اور سرخرو بھی سچ والے ہی ہوتے ہیں
Load/Hide Comments


