پسنی،ساحلی علاقوں میں غیر قانونی ٹرالنگ کیس، انٹی کرپشن کا محکمہ فشریز کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

پسنی (نامہ نگار) ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں غیر قانونی ٹرالرنگ کیس، اینٹی کرپشن بلوچستان کا فشریز محکمہ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے محکمہ فشریز کے خلاف غیر قانونی ٹرالرنگ کے کیس میں جاری تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے،باوثوق ذرائع کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مکران سرکل کی سربراہی میں قائم خصوصی تحقیقاتی ٹیم مکران کی ساحلی پٹی کے اہم مقامات، جن میں جیونی، گوادر، پسنی اور اورماڑہ شامل ہیں، کا دورہ کر رہی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے مختلف فشریز اسٹیشنز اور متعلقہ دفاتر کا معائنہ کیا جا رہا ہے، جبکہ اہم سرکاری ریکارڈ بھی طلب کرکے اس کی باریک بینی سے جانچ پڑتال جاری ہے،تحقیقاتی ٹیم ساحلی علاقوں میں محکمہ فشریز کی کارکردگی، غیر قانونی ٹرالرنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات، نگرانی کے نظام اور مبینہ غفلت یا ملی بھگت سے متعلق شواہد بھی اکٹھے کر رہی ہے،ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران متعلقہ حکام اور اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مختلف ریکارڈ اور دستیاب شواہد کا تقابلی جائزہ لیا جا رہا ہے،ذرائع نے مزید بتایا کہ تحقیقات میں سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے، جبکہ بعض افراد کی ممکنہ گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے