حکومت نے پرا نے ٹریک کی رنگ و روغن کا افتتاح کیا، ثنا بلوچ/ آپ بھی سریاب کی عوام کیلئے کچھ کرلیتے، شاہد رند

سابق سینیٹر و رکن اسمبلی ثنا اللہ بلوچ نے پیپلزٹرین سروس کے افتتاح پربیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ برطانوی دور میںبلوچستان میں تقریباً 1,470 کلومیٹر ریلوے نیٹ ورک بچھایا گیا، پہاڑوں کو چیر کر درجنوں سرنگیں بنائی گئیںصرفکوئٹہ ڈویژن میں 34 تاریخی سرنگیں موجود ہیں۔ انہوں طنز یہ انداز میں مزید کہا کہ آج بلوچستان میںمیٹرو کا شاندار افتتاح ہوا، 30 کلومیٹر (انگریز کی تعمیر کردہ) ٹریک، 7 اسٹیشن اور تقریباً 3 ارب روپے کا منصوبہ لیکن حیرت کی باتہے کہ انگریزوں نے اتنے بڑے انجینئرنگ منصوبوں کا ایسا شاندار افتتاح نہیں کیا جیسا آج ہماری حکومت نے انگریز کے ایک پرانے ریلوے ٹریک کی رنگ و روغن کا کیا ہے۔ انہوں سوال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر یہ لاہور کے قریبا” 700 ارب یعنی 2 ارب ڈالر کے سے زائد کا تعمیر شدہ اورنج لائن جیسا منصوبہ ہوتا تو پھر تو اتنا بڑا افتتاح بنتا ہے فیتہ کاٹنے والوں کی کثیر تعداد کے باعث اس افتتاح کا قسط دوہم ، سوہم بھی ہونا چاہیے ایک وفاقلیکن ترقی کا دہرا معیارہے

معاو ن وزیراعلی شاہد رند نے ثنا بلوچ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تقریب میں آپکے اپنے رکن اسمبلی جہانزیب مینگل بھی شریک تھے چلیں سرفراز بگٹی نے پرانے ریلوے نظام سے کچھ فائدہ لیا کاش دو ہزار اٹھارہ میں آپ بھی سریاب کی عوام کیلئے کچھ کرلیتے لیکن ترجیحات کا فرق یہی ہے سریاب کو نعرے نہیں حقیق ترقی کا ہدف ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں