تربت، ڈبک میں گھر پر نامعلوم افراد کاحملہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو خواتین زخمی
تربت(بیورورپورٹ) پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق کلاتک کے علاقے ڈبک میں گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیاجبکہ گھر میں موجود دادی سمیت دوخواتین زخمی ہو گئیں، تفصیلات کے مطابق تربت میں کلاتک کے نواحی علاقہ ڈبک میں گزشتہ شب ایک بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر لڑکے کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان رضا شاہ ولد غلام شاہ جاں بحق جبکہ اس کی دادی نور بی بی زوجہ سید اور والدہ نازاتون زوجہ غلام شاہ زخمی ہوگئیں۔
Load/Hide Comments


