اوتھل بینک سے 22 کروڑروپے کی ڈکیتی میں ملوث لسبیلہ یونیورسٹی سے فارغ تحصیل طالبعلم کی تربت میں پریس کانفرنس
تربت(یو این اے)تربت کے علاقے زور بازار کے رہائشی بلال حمید ولد عبدالحمید نےتربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2016 میں ایف ایس سی کرنے کے بعد 2017 کو میں نے لسبیلہ یونیورسٹی کامرس ڈیپارٹمنٹ میں ایڈمیشن لیا جہاں میری دوستی زوہیب کمبرانی سے ہوئی 2021 کو میرا ڈگری کمپلیٹ ہو گیا ایک سال تک میں نوکری کی تلاش میں رہا پھر 2022 کو میرے بینک الفلاح میں تربت میں جاب لگ گئی دو سال کے عرصے تک میں نے بطور کیشیئر کام کیا اور 2024 کو زوہیب کمبرانی سے میرا حال احوال ہو گیا تو اس کے پاس بینک ڈکیتی کا پلان تھا چونکہ میں بینک میں کام کرتا تھا مجھے بینک کے ہر چیز کا پتہ تھا تو ان کے لیے اسانی ہوتی تو ان لوگوں نے مجھے اپنے پلان میں شامل کر دیا ایک مہینے تک ہم نے بینک ڈکیتی کی پلاننگ کی فروری کو 2024 کو اور جمعہ کے دن میں چلا گیا، اوتھل میں ہم نے نیشنل بینک میں ڈکیتی کی بینک ڈکیتی کے دوران ہمارا سامنا پولیس سے ہو گیا ایس ایچ او یار محمد کو گولی لگی اور وہ زخمی ہو گیا ڈکیتی کی رقم 22 کروڈ تھی جوہم نے چھ حصوں میں تقسیم کی چھ بندے تھے زوہیب کمبرانی تھا یار محمد کمبرانی تھا جواد مینگل، بلال کمبرانی تھا اور مرتضی مینگل تھا 2026 کو مجھے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے حراست میں لیا میں یہ جرم قبول کرتا ہوں میں نے یہ گناہ کیا ہے میں نے جو کیا ہے اس پربہت شرمندہ ہوں ابھی قانون نافذ کرنے والے ادارے مجھے جو سزا دیں گے مجھے قبول ہے آئندہ میں ایسی غلطی مستقبل میں نہیں کروں گا۔


