بی ایس او اورپی ایس او کے زیراہتمام "بلوچ پشتون طلباءتاریخ کے شعور سے مستقبل کی تعمیر تک” کے عنوان پر شال میں سیمینارکا انعقاد
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچ سٹوڈنٹس آرگنایزیشن و پختونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام "بلوچ پشتون طلباءتاریخ کے شعور سے مستقبل کی تعمیر تک” کے عنوان پر شال میں ایک باوقار سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں بلوچ پشتون طلباءتنظیموں سمیت سیاسی جماعتیں، طلباءو اساتذہ نے شرکت کی۔سیمینار کی صدارت پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنایزیشن کے مرکزی آرگنائزر سیف اللہ خان کاکڑ نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بی ایس او کے مرکزی جونئیر وائس چیئرمین عامر نزیر بلوچ اور پی ایس او کے نواز خپلواک نے انجام دیے۔سیمینار سے پی ایس او کے مرکزی آرگنائزر سیف اللہ خان کاکڑ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی چئیرمین روف لالا، بی ایس او کے مرکزی سینئیر وائس چئیرمین نزیر بلوچ، پی ایس او کے مرکزی اطلاعات اسفندیار کاکڑ، بی ایس او پجار کے مرکزی چئیرمین بوہیر صالح بلوچ، پی ایس ایف کے صوبائی صدر رزاق عاصم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اور پشتون اقوام کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور سیاسی رشتہ صدیوں پرانا ہیں، دونوں محکوم اقوام اس دھرتی پر آباد ہونے کے ساتھ ایک جیسے مسائل و زیادتیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ استعماری قوتیں کبھی بھی بلوچ پشتون کو بنیادی حقوق دینے کیلئے تیار نہیں ہوئیں، ہر دور میں بلوچ پشتون قوم کے محکومی کو ختم کرنے کے بجائے ان کے برسوں پرانے زخموں کو ناسور بنانے کے علاو¿ہ کچھ نہیں دیا۔ بلوچ اور پشتون کو یہ بات سمجھنے اور سمجھانے کی ضرورت اور اتحاد ہی اسکا حل ہیں، طلبہ اپنے قوم و سرزمین و اس خطے کے مستقبل کے معمار ہیں بلوچ و پشتون برادر اقوام ہونے کے ساتھ ساتھ ایک تاریخ، ایک درد اور ایک منزل کے طرف گامزن ہیں۔ استعماری قوتوں نے ہمیشہ بلوچ پشتون کو آپس میں لڑانے لسانی بنیادوں پر تعصب پیدا کرنے اور نفرت کی سیاست کو پروان چڑھانے کی پوری کوشش کی اور آج تک یہ ناکام کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن بی ایس او اور پی ایس او نے ہمیشہ اس دھرتی پر بھائی چارے، محبت اور مشترکہ جدوجہد کا پیغام دیکر ا±ن قوتوں کو ناکام و شرمندہ کرکے دکھایا۔آج بلوچستان کے تعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں، طلبہ کو شعوری طور پر سیاست سے دور رکھا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے قومی حقوق سمجھنے سے قاصر رہے حق و باطل کا فیصلہ نہ کر پائے اپنے بنیادی حقوق سے لا شعور رہے اور اپنے آئینی حقوق کے لیے بھی آواز تک بلند نہ کرسکیں۔ تاریخ سے ناواقف قومیں کبھی اپنا مستقبل نہیں بنا سکتیں۔ آج بلوچ اور پشتون نوجوانوں کی دیگر زمہ داریوں کے ساتھ سب سے اہم زمہ داری یہ ہیں کہ وہ اپنی تاریخ کا مطالعہ کرکے سبق حاصل کر سکے خانِ بلوچ نوری نصیر خان و احمد شاہ ابدالی کے دہلی تک اتحاد کے ساتھ فتوحات ہو یا خان شہید صمد خان و یوسف عزیز مگسی کے سیاسی جدوجھد یا راہشون سردار عطاءاللہ مینگل کی بلوچ پشتون اقوام کی راہشونی و سیاسی فکر کی پرچار ان سب کہ مطالعہ و سمجھنا ہی بلوچ پشتون نوجوانوں کی زمہ داریوں میں اولین زمہ داری ہیں۔ اس حقیقی تاریخ کے اوراق کے مطالعہ کے بغیر سیاسی مزاحمت روشن مستقبل کی تعبیر ادھوری ہیں ا±ن تاریخی تعلقات برادرانہ اتحاد و یگانگت کو زندہ رکھ کر سیاسی جدوجھد کو آگے بڑھاتے ہوئے بلوچ و پشتون اپنے قومی و بنیادی حقوق حاصل کرکے روشن مستقبل کے طرف بڑھ سکے گے۔


