نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گیس باؤزر اور ٹریلر کو آگ لگادی

کوئٹہ(این این آئی) نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گیس باؤزر اور ٹریلر کو آگ لگادی۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق جمعرات کو نوشکی کے علاقے مل مینگل کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے گیس سے بھرے باؤزر اور ایک ٹریلر کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں گیس باؤزرمیں دھماکے کا خدشہ پیدا ہوگیا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسزنے قومی شاہراہ کوہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جن کا تعاقب جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں