نصیر آباد پولیس نے بیوی ، ساس اور سسر کے تہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
کوئٹہ (آن لائن) نصیر آباد پولیس نے بیوی ، ساس اور سسر کے تہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز نصیر آباد سٹی پولیس اور سی آئی اے پولیس نے ایس ایس پی نصیر آباد اسد ناصر کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی ، ساس اور سسر کے قتل میں ملوث ملزم غلام یاسین کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ یاد رہے کہ ملزم گزشتہ روز تین قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔
Load/Hide Comments


