سنجاوی اور کان مہترزئی میں ٹریفک حادثات، تین افراد جا ں بحق، دو بھائی زخمی
کوئٹہ (آن لائن) سنجاوی کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 بھائی زخمی ہوگئے۔ نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سنجاوی کے علاقے اغبرگ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سے گر کر عطاءمحمد موقع پر جاں بحق جبکہ اس کے دو بیٹے سہیل خان اور اس کا بھائی مزمل خان شدید زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
دوسری جانب کان مہترزئی کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کان مہترزئی کے قریب تیز رفتار کار اور ٹرک میں آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


