پشین میں آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ پانچ کو گرفتارکرلیا، سی ٹی ڈی

کوئٹہ (آن لائن) کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی اور پولیس سمیت سیکورٹی فورسز کے عملے کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پشین کے علاقے کلی سلطان ازرم، دینار اور گیلو میں دہشت گرد ایک کمپاﺅنڈ میں موجود ہے جس پر اس کو محاصرہ میں لیکر موجود دہشت گردوں کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے 5 کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن ، گولہ بارود دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد کرکے قبضے میں لے لئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ وہاں سے ملنے والے مواد سے نیٹ ورکس، سہولت کاروں اور منصوبہ بندی کرنے والوں کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے