ایران کا خرگ جزیرے پر امریکی حملوں کیلئے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال ہونے کا الزام، امارات کی تردید

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے کم فاصلے پر مار کرنے والے راکٹوں سے ہمارے پڑوسیوں کی سر زمین سے حملے کیے، اب یہ بالکل واضح ہوگیا امریکا حملوں کے لیے ہمارے پڑوسیوں کی سر زمین استعمال کر رہا ہے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی ایندھن تنصیبات یا انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ردعمل بہت واضح ہوگا، ایرانی فورسز خطے میں امریکی یا متعلقہ ایندھن، انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ گذشتہ رات خارگ اور ابو موسیٰ جزائر پر جدید راکٹ سسٹم حملے کیے گئے، امریکا نے کم فاصلے پر مار کرنے والے راکٹوں سے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین سے حملے کیے، اب یہ بالکل واضح ہوگیا امریکا حملوں کے لیے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، ہمارے لیے یہ بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ گزشتہ رات والے حملوں کو ہماری فورسز نے ٹریک کیا تو پتا چلا کہ یہ حملے متحدہ عرب امارات سے کیے گئے، حملے متحدہ عرب امارات کی دو جگہوں راس الخیمہ اور دبئی کے نزدیک سے کیے گئے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ بہت خطرناک بات ہے کہ اتنی زیادہ آبادی والے علاقوں سے ہم پر حملے کیے جا رہے ہیں، ہم ان حملوں کا جواب ضرور دیں گے لیکن ہم خیال رکھیں گے کہ آبادی والی جگہوں کو نشانہ نہ بنائیں۔

متحدہ عرب امارات نے ایران کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی پالیسی کنفیوژن کا شکار ہے اور اس میں ذہانت نظرنہیں آتی۔ اماراتی صدر کے سفارتی مشیر انور غرغاش نے کہا کہ امارات کو دفاع کاحق ہے مگر دلیل اور منطق کو ترجیع بنایا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے