نام نہاد افغان وزارت دفاع کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پرقبضے اورنقصان پہنچانے کا دعوی من گھڑت ہے ، وزارت اطلاعات و نشریات

و یب ڈیسک :وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے جاری ایک بیان میں افغان طالبان کے افغان وزارت دفاع کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پرقبضے اورنقصان پہنچانے کا دعوی من گھڑت قرار دے دیا ۔وزارت اطلاعات کے مطابق یہ جھوٹا دعویٰ افغان عوام کو گمراہ کرنے کےلیے بنایا گیا، افغان عوام خود ان دہشت گردوں کے باعث براہِ راست مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔وزارت اطلاعات نے بتایاکہ پاکستانی وزارت اطلاعات افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے نقصانات اورہلاکتوں سے اپڈیٹ کرتی رہتی ہے، دہشت گردوں اورمعاون ڈھانچے کےخلاف کارروائیوں سے متعلق معلومات کی فراہمی میں احتیاط برتی جارہی ہے۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور بھارتی میڈیا، سوشل میڈیا نیٹ ورکس کےدعوو¿ں میں کوئی صداقت نہیں، طالبان رجیم کے بےبنیاددعوو¿ں کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد اور قابلِ تصدیق ثبوت سامنے نہیں آیا اور جب بھی ان دعوو¿ں کی جانچ پڑتال کی گئی ہے تو ہمیشہ غلط ثابت ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں