توانائی کی تنصیبات پر کسی بھی حملے کا جواب خطے میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنا کر دے گا،ایران

ویب ڈیسک ؛ پاسداران انقلاب اسلامی سے وابستہ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک توانائی کی تنصیبات پر کسی بھی حملے کا جواب خطے میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنا کر دے گا۔عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ’اگر ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو ہماری افواج خطے میں امریکی کمپنیوں یا ان کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گی جن میں امریکہ کے حصص ہیں۔’ہم یقینی طور پر ان حملوں کا جواب دیں گے لیکن احتیاط سے کام لیں گے تاکہ گنجان آباد علاقوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان امریکی فوج کی جانب سے خارگ جزیرے کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ایران کے تیل کی برآمدات کا 90 فیصد اس جزیرے سے گزرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں