کوئٹہ پریس کلب سامنے امیدواروں کا محکمہ جنگلات کی تقرریاں منسوخ کرنے کیخلاف احتجاج و پریس کانفرنس
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ پریس کلب کے سامنے محکمہ جنگلات کی تقرریاں منسوخ کرنے اور امیدواران کو بے روزگار کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا ، بعد ازاں پریس کانفرنس بھی کی گئی جس میں احتجاج کے شرکاءنے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کے تمام متاثرہ امیدواران کو فوری طور پر دوبارہ بحال کیا جائے۔تقرریوں کی منسوخی کے معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔تحقیقات کے دوران کسی امیدوار کے ساتھ سیاسی، ذاتی یا دیگر کسی قسم کی بے جا تفریق نہ کی جائے۔تمام امیدواران کے ساتھ میرٹ، انصاف اور قانون کے مطابق یکساں سلوک کیا جائے۔اگر کسی مرحلے پر بے ضابطگی ثابت ہو تو ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، مگر تمام امیدواران کو اجتماعی طور پر سزا نہ دی جائے۔
Load/Hide Comments


