خضدار، زیرو پوائنٹ کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون اور کمسن بچی سمیت 3 افراد زخمی
خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار زیرو پوائنٹ کے قریب تیز رفتار اے ٹی سی ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، تین افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل۔ خضدار زیروپوائنٹ کے قریب اے ٹی سی گاڑی نے تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارتین افرادزخمی ہوگئے جن میں ایک عورت اور ایک بچی شامل ہیں، زخمیوں کوایمبولینس کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتال ایمرجنسی خضدار منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کیا گئی، زخمیوں میں مرد، عورت اور کم سن بچی شامل ہیں، انکے ورثاءکی تلاش جاری ہے اے ٹی سی گاڑی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے ہیں پولیس حادثہ کے متعلق تفتیش شروع کررہی ہے
Load/Hide Comments


