امریکہ نے ایران کے اہم تیل کے مرکز خارگ جزیر ے پر فوجی اہداف پر حملہ کیا ہے، صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک : صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے جمعے کے دن ایران کے اہم تیل کے مرکز خارگ جزیرے پر فوجی اہداف پر حملہ کیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کو روکتا رہا تو وہ جزیرے کی تیل کی تنصیبات پر بھی حملہ کر سکتے ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے جزیرے پر موجود ہر فوجی ہدف کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے تاہم انہوں نے تیل کی تنصیبات کو ابھی نقصان نہ پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ جزیرہ ایران کی 90 فیصد تیل کی برآمدات کا مرکزی ٹرمینل ہے اور آبنائے ہرمز سے تقریباً تین سو میل (483 کلومیٹر) شمال مغرب میں واقع ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران یا کوئی اور آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آزاد اور محفوظ آمد و رفت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو وہ فوراً اپنا یہ فیصلہ بدل دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس امریکی حملوں کے خلاف دفاع کرنے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی فوج اور اس حکومت کے ساتھ شامل دیگر افراد کے لیے بہتر ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور اپنے ملک کا جو کچھ باقی بچا ہے اسے بچانے کی کوشش کریں، کیونکہ ان کے بقول اب زیادہ کچھ باقی نہیں رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں