ینگ لائرز الائنس کے نئے صدر عالمگیر مندوخیل اور جنرل سیکریٹری اسرار جتک کو مبارکباد ،وکلاءقانون کی بالادستی کے ضامن ہیں،سنی تحریک بلوچستان
خضدار(بیورورپورٹ)سنی تحریک بلوچستان کے ترجمان نے ینگ لائرز الائنس کے نومنتخب صدر ایڈووکیٹ عالمگیر مندوخیل اور جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ اسرار احمد جتک کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ترجمان نے کہا کہ وکلاءبرادری ملک میں قانون کی بالادستی، آئین کی پاسداری اور انصاف کی فراہمی کے لیے بنیادی اور کلیدی کردار ادا کرتی ہے، وکلاءکے بغیر جمہوری معاشرے کا تصور ممکن نہیںانہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ینگ لائرز الائنس کی نئی قیادت وکلاءکے مسائل کے حل، نوجوان وکلاءکی پیشہ ورانہ رہنمائی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے مو¿ثر اور بھرپور کردار ادا کرے گی ترجمان نے مزید کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی، عدلیہ کے وقار اور شہریوں کو بروقت و سستا انصاف کی فراہمی ایک مضبوط جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ سنی تحریک بلوچستان وکلائ برادری کی مثبت اور آئینی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور نئی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے گی۔


