بلیدہ کے رہائشی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تاحال لاپتہ
تربت(نمائندہ انتخاب) بلیدہ کے رہائشی ذاکر ولد غلام قادر جو ہوشاب تھانے میں کانسٹیبل کے فرائض انجام دے رہے تھے، ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد اپنی ذاتی گاڑی میں تربت سٹی کی جانب روانہ تھے۔ذرائع کے مطابق ہیرونک کراس کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انہیں اسلحے کے زور پر روک لیا اور گاڑی سمیت مبینہ طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے ذاکر تاحال لاپتہ ہیں۔
Load/Hide Comments


