فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تو خطے میں کوئی طیارہ اڑان نہیں بھرے گا،مشیر سپریم لیڈر

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تو پھر خطے میں کسی بھی ملک کا طیارہ اڑان نہیں بھر سکے گا۔تفصیلات کے مطابق سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے ایک بیان میںخبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے طیاروں کو امریکی پابندیوں کی وجہ سے ہوائی اڈے کی سہولتیں نہ ملیں تو خطے میں کسی بھی ملک کے لیے پروازوں کا سلسلہ جاری نہیں رہ سکے گا۔ واضح رہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث عراق کا نجف انٹرنیشنل ائیرپورٹ ایران سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا چکا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی امریکی پابندیوں کے تحت ایرانی ائیر لائنز کی پروازیں روک دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے