وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں، کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے، بیرسٹر گوہر

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں۔ گزشتہ رات سے وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں اور گزشتہ ہونے والے واقعات سے متعلق اپنا پیغام ان تک پہنچا دیا ہے۔ متعلقہ لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے، عمران خان کے خاندان اور رہنماو¿ں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک افسوسناک ہے۔ گرفتاریاں صورتحال کو مزید سنگین کردیں گی، اب وقت ہے کہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جائے، کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے