نوکنڈی ،مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں تیز رفتارگاڑی الٹ گئی، دو افراد جان سے گئے
دالبندین(این این آئی)نوکنڈی کے قریب فورسز کی تیز رفتار کار پر فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی، دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق نوکنڈی کے قریب فورسز نے ایک تیز رفتار کار کو نشانہ بنایا گولی لگنے سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں عبدالستار ولد عبدالوحید اور جمعہ خان ولد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ نور اللہ ولد حاجی مہر اللہ، عبدالولی ولد ایم گل، عبدالغفار اور دیگر شدید زخمی ہیںزخمیوں کو دالبندین شیخ ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


