زیارت میں سیروتفریح کے مقام پر حملہ دراصل علاقے کے لوگوں کی روزگار پر حملہ ہے، پشتونخواہ میپ
کوئٹہ(آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میںکہا گیا ہے کہ ضلع زیارت میں نامعلوم دہشت گردوں کے حملے جس میں تبلیغی جماعت کا ایک رکن شہید اور ایک زخمی جبکہ پولیس کے متعدد سپاہی زخمی ہونے کی اطلاع ہے پارٹی اس وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔اور پارٹی غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پر امن او رپکنک سیروتفریح کے مقام زیارت پر حملہ دراصل علاقے کے لوگوں کی روزگار اور رزق پر حملہ ہے اور طے شدہ پلان کے تحت امن خراب کرنے ، رزق وروزی کے درازے بند کرنے اور سیروتفریح کا خاتمہ کرنے کے دانستہ اور اسی طرح لوگوں کو اٹھانے کا مکروہ دھندہ جاری ہے ۔ جسے کسی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا ۔ بیا ن میں کہا گیا ہے کہ بدامنی ، دہشت گردی کی تمام صوبہ میں جاری لہر آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے ،صوبائی حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، تمام پہاڑوں اور اہم ترین مقامات کے پہاڑی چوٹیوںاور شاہراہوں پر ایف سی موجود ہیں لیکن امن ناپید ہوگیا ہے ۔ صورتحال کو قابو کرنے کے لیے لازمی ہے نئے سرے سے صاف شفاف غیر جانبدار اانتخابات کا انعقاد ہو اور اس طرح عوام کی حق حکمرانی تسلیم ہو اور اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے ہو ۔ بیان کے آخر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع زیارت کو دہشت گردوں ، بدامنی پھیلانے والوں کی روک تھام کی جائے اور زیار ت جیسے سیاحت افزاءمقام اور عوام کی مکمل حفاظت ہو۔


