بارکھان میں سڑکوں کی تعمیر میں مبینہ کرپشن، ناقص مٹیریل کے استعمال پر عوامی حلقوں میں تشویش
بارکھان (نمائندہ انتخاب) ضلع بارکھان میں جاری سڑکوں کے تعمیراتی منصوبوں میں مبینہ ناقص مٹیریل کے استعمال کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ شہریوں کے مطابق بعض علاقوں میں تعمیر ہونے والے روڈز کا معیار غیر تسلی بخش نظر آ رہا ہے، جس سے سرکاری فنڈز کے استعمال پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ روڈز کی تعمیر میں معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ قومی خزانے سے خرچ ہونے والی رقم کا درست استعمال ہوسکے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کاموں کا فوری معائنہ کیا جائے اور ناقص مٹیریل کے استعمال کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Load/Hide Comments


