راولا کوٹ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے غیر قانونی استعمال پر غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

راولا کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)راولاکوٹ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سوشل میڈیا پر موصول ہوانےوالی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اطلاع ملی ہے راولا کوٹ میں حالات تشویشناک ہیں ، جموں و کشمیر میں مظاہرین کے خلاف پاکستانی حکام کے غیر قانونی تشدد کی طویل تاریخ سے مطابقت رکھتی ہیں۔مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال کی فوری، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا جانا چاہیے۔جب تک انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی بندش برقرار رہے گی، زمینی صورتحال کی مکمل نوعیت کی آزادانہ تصدیق میں شدید رکاوٹ رہے گی۔ہم پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ مواصلات کی تمام سہولیات بحال کریں اور میڈیا نیز آزاد مبصرین کو اس علاقے میں جانے کی اجازت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں