ہاشمم خان نورزئی کے قتل میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ ضیاءاللہ لانگو کی مقتول ہاشم خان نورزئی کے گھر آمد۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاءاللہ لانگو نے ہاشم خان نورزئی کے لواحقین اور عزیز واقارب سے ملاقات کی، وزیر داخلہ ضیاءاللہ لانگو نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار اورفاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ بلوچستان ضیاءلانگو نے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ حکومت لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون کرئے گی۔ واقعے میں ملوث افرادکی گرفتاری کے لئے ہدایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں