نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملہ انسانیت اور ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل پر حملہ ہے،بلاول بھٹو

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے شہید پولیس اہلکاروں عبدالرو¿ف اور محمد یاسر کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کرکے بہادری اور فرض شناسی کی مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملہ انسانیت اور ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل پر حملہ ہے، قوم اپنے بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کے لیے جان دینے والے شہداءکی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے