چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ، گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ، زلزلے کا مرکز چمن کے قریب تھا، زلزلہ پیما مرکز
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز چمن کے قریب تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


