قلات کے علاقے گیڈر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایدھی کی ایمبولینس چھین لی،ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا، ایدھی ذرائع

قلات(این این آئی) قلات کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایدھی کی ایمبولینس چھین لی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق بدھ کو قلات کے علاقے گیڈر میں نامعلوم مسلح افراد نے خاتون کی میت چھوڑ کر واپس آنے والی ایدھی کی ایمبولینس نمبر ای اے 2008 چھین لی اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں