آئین پاکستان کے آرٹیکل 10-A کے تحت ہر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا بنیادی حق حاصل ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بی وائی سی رہنما گل زادی بلوچ کو عمر قید کی سزا سنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی۔بیان میں کہا گیا کہ گل زادی بلوچ ایک سیاسی رہنما ہے، انہیں اس نوعیت کی سزا سنائے جانے سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 10-A کے تحت ہر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا بنیادی حق حاصل ہے۔ بی وائی سی رہنماں کی جانب سے بھی متعدد مرتبہ اپنے مقدمات اور عدالتی کارروائیوں کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے متعدد فیصلے سامنے آتے رہے ہیں جن کی شفافیت اور قانونی طریقہ کار پر سوالات اٹھائے گئے، جبکہ ایسے فیصلوں کے سیاسی و سماجی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ سیاسی کارکنوں اور رہنماں کے مقدمات میں آئینی و قانونی تقاضوں، شفاف عدالتی عمل اور بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔ ریاستی اداروں اور عدالتوں پر عوام کا اعتماد شفاف، غیر جانب دار اور منصفانہ عمل ہی سے مضبوط ہوتا ہے۔


