کوئٹہ شعبان میں آپریشن کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے شعبان میں آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 13 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شعبان کے علاقہ میں آپریشن دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے مقامی آبادی کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔
Load/Hide Comments


