افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ پر حق دفاع استعمال کرتے ہوئے 23 ستمبر کو افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے گئے۔ ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جو ڈرونز لانچ اور ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کئے جا رہے تھے۔ حملے انتہائی متناسب اور محدود تھے اور ان کا ہدف افغانستان کی جانب سے حملوں کی کوششوں سے جڑی فوجی تنصیبات تھیں۔ پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کے روز افغان سرزمین سے بھیجے گئے ڈرونز کو اپنے اہداف تک پہنچنے سے قبل ہی شناخت کر کے ناکارہ بنا دیا تھا۔واضح رہے کہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرون پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈر کے پہاڑی علاقوں اور دیگر 4 طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے