مغربی کنارے میں گاڑی کی ٹکر سے اسرائیلی سفیر کا فوجی بیٹا زخمی، ڈرائیور فائرنگ سے ہلاک

فلسطین (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی پولیس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں مبینہ گاڑی چڑھانے کے واقعے میں امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر یحییل لائٹر کا فوجی بیٹا شدید زخمی ہوگیا، جبکہ اسرائیلی فورسز نے مبینہ حملہ آور فلسطینی شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ غیر قانونی اسرائیلی بستی بیت حورون کے قریب ایک چیک پوسٹ پر مبینہ کار رمنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔ پولیس کے مختصر بیان کے مطابق واقعے کے بعد اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر یحییل لائٹر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں تصدیق کی کہ زخمی فوجی ان کا بیٹا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طبی عملہ ان کے بیٹے نیریا ڈوو بین چانا کی جان بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔بعد ازاں شیئر زیدیک اسپتال نے بتایا کہ زخمی فوجی کی پیچیدہ سرجری کی گئی ہے، تاہم اس کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکا روانگی سے قبل اسپتال میں زخمی فوجی کی عیادت کی۔ نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے طے شدہ خطاب کے لیے امریکا روانہ ہونے والے تھے۔دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے مبینہ حملہ آور کی شناخت 29 سالہ محمود محمد محمود سلیمان کے نام سے کی ہے اور بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے اس کی لاش قبضے میں لے لی ہے۔میئر کے مطابق گاو¿ں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور تمام داخلی راستے مسدود ہیں، جس کے باعث سماجی اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں اور معمول کی زندگی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دیگر گھروں کی بھی تلاشی لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے