قلعہ عبداللہ، مغوی نوجوان کی بازیابی اور مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر چھ روزہ احتجاج ختم ، کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال

قلعہ عبداللہ ( آئی اےن پی)قلعہ عبداللہ مئی زئی اڈہ احتجاجی دھرنا مطالبات حل ہونے کی یقین دہانی اور مغوی نوجوان کی بازیابی کے بعد دہرنا کمیٹی نے لاشوں کے ہمراہ چھ روز سے جاری اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوگئی اس موقع پر دھرنا کمیٹی کے سربراہ حاجی کلیم اللہ کاکڑ نے اپنے خطاب میں علاقے کی صورتحال کے حوالے سے اہم باتیں کی اور اصل حقائق پیش کئے اور سرکار کو دھرنا کمیٹی کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرانے کا مطالبہ کیا جو ڈپٹی کمشنر نے بھرپور یقین دہانی کرائی آخر میں اجتماعی فیصلے کے بعد دھرنا ختم کرنے ک اعلان کردیا گیا اور واقعے میں شہید ہونے والے والد اور بیٹے کی لاشیں دفنانے کیلئے اپنے آبائی گاو¿ں کے جانے کیلئے روانہ کردئیے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع قلعہ عبداللہ نوجوان کی بازیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے جرگے کے سربراہ مولوی مفتی غلام حیدر صاحب دیگر قبائلی سیاسی رہنماو¿ں کے ہمراہ موجود تھے۔شہداءکی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے تنگ میسیزئی میں آبائی قبرستان میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے