آواران میں دفعہ 144 نافذ، سیاسی جماعتوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد
آواران: (نمائندہ انتخاب) ضلعی انتظامیہ آواران کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ضلع آواران میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت سیاسی جماعتوں اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے جلسے، جلوسوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد تمام متعلقہ فریقین کے لیے ضروری ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
Load/Hide Comments


