پسنی ، پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ، 115کلو میتھ آئس برآمد
پسنی( نمائندہ انتخاب ) پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی کی کارروائی، 115 کلو گرام میتھ آئس برآمد؛منشیات بیرون ممالک اسمگلنگ کرنے کی نیت سے چھپائی گئی تھی تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی نے خفیہ اطلاع پر پسنی کے علاقے ڈیلی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 115 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی میتھ آئس برآمد کر لی۔ ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت تقریباً 32.645 ملین امریکی ڈالر ہے اور یہ منشیات بیرونِ ملک اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی تھی۔
Load/Hide Comments


