جعفرآباد کے علاقے میں مبینہ طورپر غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) جعفرآباد کے علاقے میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے مین کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار کے قریب پولیس تھانہ حفیظ اباد جمالی کی حدود گوٹھ لطیف میں شاہ محمد نامی شخص نے مبینہ طورپر غیرت کے نام پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بیوی ( ع ) اور ان کے مبینہ اشنا امیر بخش کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے