میزئی اڈہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بچے سمیت5افرادزخمی ہوگئے
کوئٹہ(این این آئی) میزئی اڈہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بچے سمیت5افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو میزئی اڈہ کے قریب جنگل بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بچے سمیت5افراد اسد اللہ ، طور جان ، محمود خان ، محمد حسن غمئی ولد روح گل کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتا ل پہنچادیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


