کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے میں تین اہلکار شہید، 4 زخمی، مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر) کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ایک کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ تاہم کارروائی کے دوران تین رینجرز اہلکار شہید جبکہ تین دہشتگرد مارے گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات جماعت الاحرار کے دہشتگردوں نے یونیورسٹی روڈ پر موسمیات چورنگی کے قریب واقع رینجرز کیمپ پر حملے کی کوشش کی۔ دہشتگرد ایک دھماکہ کرنے کے بعد کیمپ کے اندر گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، رینجرز کے جوانوں کی جوابی کارروائی کے دوران تین حملہ آور موقع پر ہی مارے گئے جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آڑ کے مطابق، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ہونے والا دہشتگرد افغان شہری ہے، جس سے اب سیکورٹی ادارے مزید پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ مقابلے میں تین رینجرز اہلکار شہید ہو گئے جبکہ چار جوان زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں