کچلاک، جناح پیپلز ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے کچلاک تا سریاب چلنے والی جناح پیپلز ٹرین کا انجن کچلاک ریلوے اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گیا۔ واقعہ پٹڑی کی بوسیدہ حالت اور ناقص تعمیراتی کام کے باعث پیش آیا، جبکہ جناح پیپلز ٹرین حکام کا کہنا ہے پٹڑی کے نٹ بولٹ آدھی رات کو چوری ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ تاہم واقعے کی اصل وجہ پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Load/Hide Comments


