بلوچستان صرف بلوچوں کا نہیں ، پنجابی، سندھی، سرائیکی،پٹھان، بلوچ، براہوی، کھیتران اور ہزارہ سب کا ہے، ماہ رنگ میرے علاقے میں آئی تھی، میں نے اسے نوٹس دیاوہ بھاگ گئی ،سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ماہ رنگ کے خلاف ہوں۔ ماہ رنگ میرے علاقے میں آئی تھی، میں نے اسے نوٹس دیا۔ میں اس وقت وہاں موجود نہیں تھا، شاید اسلام آباد یا لاہور میں تھا۔ میں نے اسے کہا کہ اگر اگلے ایک گھنٹے میں تم میرے علاقے سے نہیں نکلی تو پھر دیکھ لینا، اور وہ وہاں سے بھاگ گئی،آج بھی ماہ رنگ کے بنائے گئے مونوگرام کے طور پر استعمال ہونے والے دوپٹے کے حوالے سے میں سخت خلاف ہوں۔ الحمدللہ میری قوم میری بات مانتی ہے اور مجھ سے پیار کرتی ہے۔ ماہ رنگ نے اس دوپٹے پر جو مونوگرام بنایا ہے، اس پر میرے علاقے میں پابندی ہے۔ نہ کوئی دکاندار اسے بیچ سکتا ہے اور نہ کوئی پہن سکتا ہے۔وہ جو بلیک رنگ کا ہے اور اس پر لائننگ لگی ہوئی ہے، اول تو میری کچہری میں، میری موجودگی میں کسی کی جرات نہیں کہ وہ اسے پہن سکے، لیکن اگر راستے میں بھی کوئی یہ دوپٹہ پہنے ہوئے پکڑا گیا تو پھر اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔دیکھیں، کوئی شخص سمبل بنا لیتا ہے، لیکن یہ لوگوں کو پاگل بنانے والی بات ہے کہ میں کسی کے ساتھ منسلک نہیں ہوں۔ اس وقت جو شورش میں ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں، ایک ایک ہتھیار لاکھوں روپے کا ہے۔ ایک عام فٹ پاتھ والا بندہ کہاں سے وہ ہتھیار خریدے گا؟ ماہ رنگ کے جو غیر ملکی دورے تھے، ان کو بھی دیکھا جائے۔یہ بات تو بالکل ناقابلِ تصور ہے کہ وہ ان کے ساتھ یا ان کی بی ٹیم نہیں ہے۔ بلوچستان صرف بلوچوں کا نہیں ہے، بلوچستان ایک گلدستہ ہے جس میں پنجابی، سندھی، سرائیکی، پشتون، بلوچ، براہوی، کھیتران اور ہزارہ سب شامل ہیں۔اللہ نہ کرے وہ دن آئے جب بلوچستان کی تقسیم ہو۔ یہ لوگ جو آزادی کی بات کرتے ہیں، ان کے پاس اپنی قیادت بھی نہیں ہے۔ یہ ناممکن سی چیزیں ہیں اور یہ صرف مفادات کے لیے ہے۔جس کے پاس کبھی کے ٹو سگریٹ کے پیسے نہیں تھے، آج اگر ایک عام گندے کپڑوں میں آنے والا شخص خود کو سرمچار کہتا ہے تو اس کی جیب کی تلاشی لیں تو دو، چار، پانچ لاکھ روپے ایسے نکلتے ہیں جیسے ریوڑیاں ہوں۔ سوال یہ ہے کہ وہ پیسے کہاں سے لے رہا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے