دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے ردعمل میں پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں کارروائیاں، 25 دہشتگرد ہلاک کر دیے، پاکستان 

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد پاکستان نے افغان صوبے پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 25 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سرحدی علاقے میں جماعت الاحرار اور دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر کارروائیاں کی گئیں۔عطاتارڑ نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر انٹیلی جینس آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 29 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ 28جون کو سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کیا ،آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر خان فروش عرف زابل 3 دہشت گردوں سمیت ہلاک ہوگیا۔عطا تارڑ نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق بھارتی پراکسی جماعت الاحرار سے تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کے مطابق افغان صوبے پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں بھی کارروائی کی گئی جس میں 25 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے مراکز میں ذخیرہ کیاگیا بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں