ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسداللہ رئیسانی بازیاب، سوراب کے علاقے گدر کے قریب چھوڑ دیا گیا
سوراب (نمائندہ انتخاب ڈیجیٹل) ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسداللہ رئیسانی کو بازیاب کرالیا گیا، ذرائع کے مطابق انہیں ہفتے کی دوپہر ضلع سوراب کی تحصیل گدر کے قریب چھوڑ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسداللہ رئیسانی کو بدھ کے روز کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے سوراب کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا تھا۔ذرائع کے مطابق ان کی بازیابی کی تصدیق ان کے ایک قریبی دوست نے کی ہے، تاہم واقعے اور رہائی سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
Load/Hide Comments


