وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس
کوئٹہ (آئی این پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پائلٹس کی شہادت ایک قومی نقصان ہے، جس پر پوری قوم سوگوار ہے۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
Load/Hide Comments


