حکومت موسیٰ خیل میں زلزلہ متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ پی ڈی ایم اے کے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل اور اسسٹنٹ کمشنر بھی ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کے ہمراہ تھے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ڈی جی جہانزیب خان کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے امداد کی شفاف اور بروقت فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب نے کہا کہ حکومت بلوچستان زلزلہ متاثرین کی بحالی اور ہر ممکن مدد کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں