مستونگ، دشت کمبیلا میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی، دو بچیاں محفوظ رہیں، پولیس
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت کمبیلا میں دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز دشت کے علاقے کمبیلا میںکوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک گاڑی راستہ بھٹکنے کے بعد این 25اور این 65 کے درمیان ایک لنک روڈ پر چلی گئی جہاں مسلح دہشت گردوں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اوراس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار علی مرتضیٰ نامی شخص جاں بحق جبکہ اسکی اہلیہ زخمی ہوگئی واقعہ میں گاڑی میں موجود 4اور 7سال کی دو بچیاں محفوظ رہیں ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی گئی۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


